مودی کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے کی رمضان کی دل کھول کر تعریف ،بتایا سال کا سب سے مقدس مہینہ

رمضان کا مبارک مہینہ سال کا سب سے مبارک مہینہ ماناجاتاہے ،اس مہینہ میں روزے دار روزہ رکھ کر بھوک پیاس کی شدت کو برداشت کرتے ہیں ،اس طرح ان کے اندر برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے ۔ساتھ انہیں روحانی تسکین بھی ملتی ہے ۔
لکھنو(ملت ٹائمز)
یوگی آدتیہ ناتھ اتر پردیش کے وزیر اعلی بننے سے قبل مسلمانوں کے بہت بڑے مخالف تھے ،سی ایم بننے کے بعد بھی انہوں نے بہت سارے ایسے کام کئے ہیں جس میں براہ راست مسلمانوں کو ٹارگٹ کیاگیاتاہم گذشتہ دنوں ایک تقریب سے انہوں نے خلاف توقع رمضان کی دل کھول کر تعریف کی ہے ۔
اردو اخبار روزنامہ انقلا ب کی رپوٹ کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کے منکا پور ضلع میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ سال کا سب سے مبارک مہینہ ماناجاتاہے ،اس مہینہ میں روزے دار روزہ رکھ کر بھوک پیاس کی شدت کو برداشت کرتے ہیں ،اس طرح ان کے اندر برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے ۔ساتھ انہیں روحانی تسکین بھی ملتی ہے ۔یہ مہینہ لوگوں پر مہربانی کرنے کا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ دل کھول کر ایک دوسرے کی اس مہینہ میں مدد کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مود ی نے بھی رمضان سے قبل من کی بات پروگرام میں رمضان کے تعلق کئی احادیث بیان کی تھی اور ا س ماہ کو عظیم مہینہ کہاتھا ۔

SHARE