کیرانہ لوک سبھا سیٹ بچانے میں بی جے پی ناکام ،55 ہزار ووٹوں سے تبسم حسن کی شاندار جیت

کیرانہ(ملت ٹائمز)
کیرانہ لوک سبھا سیٹ بچانے میں بی جے پی ناکام ثابت ہوئی ہے اور اسے جیتنے کیلئے اس کی تمام کوششیں رائیگاں ہوگئی ہیں۔ آر ایل ڈی امیدوار تبسم حسن نے یہاں سے 55 ہزاروں ووٹوں کے ساتھ تاریخی جیت حاصل کرلی ہے ۔
2014 کے لوک سبھا انتخابات میں کیرانہ سے بی جے پی امیدوار حکم سنگھ کی جیت ہوئی تھی جن کی موت کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی ۔28 مئی کو ضمنی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے جہاں مقابلہ دو امیدواروں کے درمیان تھا ۔بی جے پی کی طرف سے حکم سنگھ کی بیٹی مگانکا امیداور تھی اور آر ایل ڈی کی طرف تبسم حسن امیدوار تھی ،دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے اپنا نمائندہ کھڑا کرنے کے بجائے تبسم حسن کی حمایت کی تھی اور یوں یہ متحدہ اپوزیشن کی امیدوار تھی ۔
واضح رہے کہ آج چار لوک سبھا سیٹوں پر اور 10 اسمبلی سیٹوں کے نتائج آئے ہیں جس میں صرف مہاراشٹر کی ایک پال گھر سیٹ پر بی جے پی کو کامیابی ملی ہے بقیہ جگہوں پر بی جے پی کوشکست کا سامناکرناپڑاہے ۔

کیرانہ میں جیت ملنے کے بعد آر ایل ڈی لیڈر جینت چودھری نے پریس کانفرنس کرکے کہاکہ جناح کو لوگوں نے مسترد کرکے گنا کو ووٹ دیا ہے ۔انہوں نے کانگریس ۔سماج وادی پارٹی ،بہوجن سماج وادی پارٹی سمیت تمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کیاہے

SHARE