افغان حکومت کی پہل کا طالبان نے خیر مقدم کیا ،عید کے موقع پرتین دنوں تک لڑائی بند رکھنے کا اعلان

کابل:افغان طالبان نے ہفتہ کے دن حیرت انگیز اعلان کیاکہ عیدالفطر کے موقع پر 3 روزہ لڑائی بندی ہوگی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اعلان ہے۔ حکومت نے جمعرات کے دن لڑائی بندی کا اعلان کیاتھا۔ عسکریت پسندوں نے کہا کہ لڑائی بندی بیرونی فوجیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ ان کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔ طالبان نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی بھی حملے سے خود کوبچائیں گے۔ بیان میں کہاگیا کہ طالبان، عید کی تقاریب کے دوران عام اجتماع میں حصہ نہ لیں کیونکہ دشمن انہیں نشانہ بناسکتا ہے۔ فوری یہ معلوم نہ ہوسکا کہ لڑائی بندی کب سے لاگوہوگی۔ عید، رویت ہلال کے بعد شروع ہوتی ہے لیکن افغان جنتری میںجمعہ 15 جون کو رمضان کا اختتام درج ہے۔ ایک یورپین سفارتکار نے رائٹر سے کہا کہ 3 دن میں طالبان شورش پسندوں کے اتحاد کی جانچ ہوگی۔ افغان صدراشرف غنی نے طالبان کے ساتھ غیر مشروط(لڑائی بندی) کا جمعرات کواعلان کیا تھا۔ انہوں نے اسلامک اسٹیٹ جیسے دیگر عسکریت پسند گروپس کو شامل نہیں کیا ہے۔ علاقہ کے علماءلویہ جرگہ نے خودکش بمباری کے خلاف فتویٰ جاری کیاتھا۔ علماء نے طالبان کے ساتھ لڑائی بندی کی سفارش کی تھی۔

SHARE