کابل۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دیہی بحالی اور ترقی کی عمارت اور ایک مکان میں ہونے والے 2 علیحدہ دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکا تقریباََ ایک بجے وزارت دیہی بحالی اور ترقی کی عمارت کے گیٹ پر ہوا۔ دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب وزارت کے ملازمین عمارت سے باہر آرہے تھے۔ رپورٹوں کے مطابق مذکورہ دھماکے میں تیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کابل ہی میں ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں ایک شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ 22 اپریل کو کابل میں ووٹر رجسٹریشن سینٹر کے باہر خود کش دھماکا ہوا تھا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 57 افراد جاں بحق اور 119 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل 12 اپریل 2018 کو افغان صوبہ غزنی میں ضلعی حکومت کے کمپاو¿نڈ پر طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں ضلعی گورنر اور پولیس اہلکاروں سمیت سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ چندر روز قبل افغان حکومت نے طالبان کے خلاف یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کردیاتھاجس کے بعد طالبان نے بھی کہاتھاکہ عید تک ہم کوئی حملہ نہیں کریں گے اور یہ طالبان کی جانب سے پہلی مرتبہ جنگ بندی کا اعلان تھا ۔ایسے میں حالیہ واقعہ کس نے کیا اور کون ملوث ہے اس کی تحقیق ضروری ہے ۔





