فرح فیض کے خلاف ایف آئی آر درج ،لائیو شو میں ایک مولانا کو لگایاتھا تھپڑ

پہلے حملہ عورت نے کیاتھا تو پھر مفتی اعجاز ارشدقاسمی ذمہ دار کیسے ؟کیا ایک عورت کو کسی مردپر ہاتھ چلانے کا حق ہے ؟۔دوسری طرف آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے اس پورے معاملے کیلئے خود کو علاحدہ کرلیاہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
ایڈوکیٹ فرح فیض کے خلاف نوئیڈا تھانہ میں ایف آئی آر درج ہوگئی ہے ،فرح فیض نے گذشتہ کل زی ہندوستان چینل کے لائیو شو میں معروف عالم دین مولانا مفتی اعجاز ارشدقاسمی پر حملہ کرتے ہوئے تھپر لگادیاتھا ،ردعمل میں اپنا دفاع کرتے ہوئے مفتی اعجاز ارشدقاسمی نے بھی فرح فیض کو تھپڑ لگایا جس کے بعد پولس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مفتی اعجاز ارشد قاسمی کو ہی حراست میں لیکر ایف آئی آر درج کرلیاتھا لیکن اب پولس نے فرح فیض کے خلاف بھی کاﺅنٹر ایف آئی آر درج کرلیاہے کیوں کہ پہلے اسی نے تھپر لگایاتھا اور اس پورے قضیہ کیلئے نہ صرف وہ ذمہ دار ہے بلکہ ایک عورت کا مرد پر حملہ کرنا سنگین مسئلہ بنتا جارہاہے ۔
سوشل میڈیا پر یہ معاملہ موضوع بحث ہے ،ایک طبقہ کا کہناہے کہ مفتی اعجاز ارشدقاسمی کو وہاں نہیں جانا چاہیئے تھا تو وہیں بیشتر انصاف پسند ہندو ومسلم شہری یہ سوا ل بھی کررہے ہیں کہ پہلے حملہ عورت نے کیاتھا تو پھر مفتی اعجاز ارشدقاسمی ذمہ دار کیسے ؟کیا ایک عورت کو کسی مردپر ہاتھ چلانے کا حق ہے ؟۔دوسری طرف آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے اس پورے معاملے کیلئے خود کو علاحدہ کرلیاہے ٹوئٹر پر یہ اعلان جاری کرکے کہ مفتی اعجاز ارشد قاسمی بورڈ کے ترجمان نہیں ہیں اور نہ ہی بورڈ کی طرف سے وہ جاتے ہیں اپنے معاملے کیلئے وہ خود ذمہ دار ہیں ۔

SHARE