لائیو ڈبیٹ میں مولانا بدرالدین اجمل نے سمبت پاترااور کئی اینکروں کو کیا لاجواب ،ارنب گوسوامی کا سوشل میڈیا پر اس طرح اڑایاجارہاہے مذاق

سوشل میڈیا پر ارنب گوسوامی کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ارنب نے تقریبا دس مرتبہ چیختے ہوئے کہا” بد رالدین اجمل آپ صرف تین لفظ میرے ساتھ کہ دیں ” بنگلہ دیشی گو ہوم “ ہم آپ کی یہ ویڈیو وائر ل کردیں گے ۔مولانا بھی اسی کی زبان میں کہناشروع کیا ”بنگلہ دیشی گو ہوم“
نئی دہلی (ملت ٹائمز منور عالم )
آسام کے این آر سی مسئلے پر کئی ٹی وی چینلوں کے ڈبیٹ میں اے آئی یوڈی ایف کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل اور بی جے پی کے ترجمان سمبت پاتر کے درمیان نوک جھونک ہوگئی ۔مولانا اجمل نے ٹی وی چینلوں کے مباحثہ میں کبھی سمبت پاتر ا کی بولتی بند کی تو کبھی انہیں مٹھائی بھیجنے کی پیشکش کی تاکہ وہ میٹھی زبان استعمال کریں ۔
نیوز 18 انڈیا کے ایک ڈبیٹ میں اینکر امیش دیوگن کے چیخنے پر مولانا بدر الدین اجمل نے کہاکہ آپ کی طرح میں بھی زور سے بلاسکتاہوں لیکن چلانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔لگے ہاتھوں انہوں نے کہاکہ میں آپ کیلئے پانچ کیلو میٹھائی بھیج رہاہوں تاکہ آپ کا منہ میٹھا ہوجائے ۔امیش دیوگن نے مٹھائی کی پیشکش پر شکریہ اداکیا تودوسری طرف سمبت پاتر ا نے کہاکہ آپ کا رسگلا سیاسی ہوگا یہ سنتے ہوئی مولانااجمل بول پڑے آپ کا کام اس رسگلا سے نہیں چلے گا آپ کو بڑا ولارس گلا بھیجوں گا تاکہ آپ میٹھا بو ل سکیں ۔سمبت پاتر ا یہ سن کر آگ بگولہ ہوگئے اور کہنے لگے رسگلا پریہ ڈبیٹ نہیں ہورہی ہے ،این آر سی پر بات کریں تبھی مولانا بدرالدین اجمل نے کہا ”جب پکوڑے پر ملک میں ڈبیٹ ہوسکتی ہے تو رس گلا میں کیا برائی ہے“ ۔ سمبت پاتر نے کچھ بولے بغیر بات کا رخ تبدیل کردیا۔امیشن دیوگن نے مولانا بدرالدین اجمل نے سوال کیاتھاکہ یہ ہندوستانی بمقابلہ غیر ملکی کا مسئلہ ہے آپ نے اسے ہندومسلم کیوں بنادیا۔ مولانانے الزامی جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہندو مسلم ہم نہیں بنارہے ہیں بلکہ یہ بی جے پی کررہی ہے ،ہمارے یہاں کے ایک ایم ایل اے ہیں وہ دسیوں مرتبہ فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز بیان دے چکے ہیں باربار شکایت کے باوجود ان کے خلاف کاروئی نہیں کی جارہی ہے ۔سمبت پاتر ا نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی کا موقف نہیں ہے کسی ایک لیڈر کا کوئی اعتبار نہیں ہے تبھی مولانا نے کہاکہ کیوں عتبار نہیں ہوگا اس سے پہلے کانگریس کے ایک ایم ایل اے کی ہم نے شکایت کی تو اس کے خلاف کاروائی کی گئی لیکن آپ کی پارٹی بار بار شکایت کے باوجو د ان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی ہے ،آپ کے لیڈر ہیں اس لئے قابو کرنا آپ کی ذمہ داری ہے ۔آپ کی پارٹی نے اس مسئلہ کو ہندومسلم بنایا ہے ۔سمبت پاتر ا نے گول مول جوا ب دینی کی کوشش کی ادھر مولانا اجمل نے امیش دیوگن سے کہاکہ میں پورے ڈبیٹ میں نہیں رہ سکتا ۔پہلے ہی میں نے کہ دیاتھا یہاں اور بھی میڈیا اہلکار آئے ہوئے ہیں یہ کہتے ہوئے مولانانے مائک نکال دیا ۔ادھر اسٹوڈیو میں امیشن دیوگن اور سمبت پاترا چیختے رہے مولانا آپ کو ہماری بات سننی ہوگی ،کیسے آپ چلے گئے ۔سننی ہوگی ۔

https://www.youtube.com/watch?v=PxkiukJqORU

آج تک چینل کے ایک ڈبیٹ میں بھی مولانا نے سمبت پاتر ا کی بولتی بند کی ۔جب مولانا سے انجنا اوم کشیپ نے اس سوال کا جوا ب طلب کیاکہ آپ کہ رہے ہیں کہ این آرسی ہونا چاہیے تھاکہ تو کیا آپ غیر قانونی لوگوں کے خلاف کاروئی کرنے میں سرکار کا ساتھ دیں گے۔انجنا نے یہ بھی سوال کیا کہ آپ انہیں کے سہارے سیاست میں آئے ہیں ۔مولانا نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم روز اول سے کہ رہے کہ 25 مارچ 1971 کے بعد جو بھی ہندوستان آیا ہے اسے بنگلہ دیش بھیج دیاجائے گا لیکن اس سے قبل جتنے لوگ آئے ہیں وہ سب کے سب آئین کے مطابق انڈین شہری ہیں۔30 جولائی کو جوڈرافٹ جاری کیا گیاہے وہ فائنل نہیں ہے ،یہ بات وزیر داخلہ بھی کہ چکے ہیں ،سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیاہے کہ جن کا نام این آرسی میں نہیں ہے انہیں غیر قانونی یا غیر ملکی نہیں کہاجاسکتاہے ۔یہ سن کر سمبت پاتر نے دبے لفظوں میں اینکر سے کہنا شروع کیا جب وہ بھی یہی بات کہہ رہے ہیں تو پھر یہ ڈبیٹ کس بات پر ہورہی ہے ۔اس سے قبل انہوں نے سمبت پاتر ا کو کہا کہ نہیں معلوم وہ کیسے اسکول سے ایکٹنگ سیکھ کر آئے ہیں جو سیاست میں بھی ہربات پر ہنس کر تالیاں بجوانے کا شوق رکھتے ہیں ۔

https://www.facebook.com/millattimes/videos/2190821481152439/

سوشل میڈیا پر ارنب گوسوامی کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ارنب نے تقریبا دس مرتبہ چیختے ہوئے کہا” بد رالدین اجمل آپ صرف تین لفظ میرے ساتھ کہ دیں ” بنگلہ دیشی گو ہوم “ ہم آپ کی یہ ویڈیو وائر ل کردیں گے ۔مولانا بھی اسی کی زبان میں کہناشروع کیا ”بنگلہ دیشی گو ہوم“ ۔پہلے انہوں نے انگلش میں کہا،پھر آسامی میں کہااور اس کے بعد انگلش میں کہا یہ سن کر ارنب گوسوامی کے چہرے کا رنگ پھیکا پڑگیا ۔سوشل میڈیا پر ایک گانا کے ساتھ یہ ویڈیو خوب شیئر ہورہی ہے آپ بھی سنیں۔

https://www.facebook.com/millattimes/videos/2190758471158740/

SHARE