مالدیپ نے بھی مدد کا ہاتھ بڑھایا ۔کیرالہ سیلاب متاثرین کیلئے 50 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

کیرلاسیلاب متاثرین کی امدادکا اعلان اس سے قبل قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی کررکھاہے ۔کیرلا میں سیلاب اور بارش سے قیامت کا منظربرپا ہے ۔تقریبا چار سولوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 7 لاکھ سے زیادہ عوام خیموں میں رہنے پر مجبور ہے
مالے مالدیپ (ملت ٹائمز)
بحرالہند میں واقع مسلم ملک مالدیپ نے بھی کیرلاسیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے ۔مالدیپ کی میڈیا کے مطابق اتوار کو مالدیپ کے صدراتی کمپلیکس سے یہ اعلان کیاگیاکہ ہندوستان کی ریاست کیرالا میں سیلاب اور بارش سے ہونے والی تباہی افسوسناک ہے ۔مصیبت کی اس گھڑی میں ہم کیرالاکی عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔مالدیپ حکومت نے کیرلاسیلاب متاثرین کیلئے 50000 امریکی ڈالر کا اعلان کیا ہے جس کی قیمت ہندوستان کرنسی میں تقریبا 35 لاکھ روپے ہوتی ہے ۔
واضح رہے کہ مالدیپ اور ہندوستانی ریاست کیرلاکے تعلقات کافی گہرے ہیں ۔مالدیپ کے غیر ملکی ملازمین میں بیشتر تعداد کیرلاکے لوگوں کی ہے ۔خاص طور پر نرس ،ڈاکٹر اور ٹیچرس کے شعبہ میں سب سے زیادہ کیرالاکی عوام ہے ۔مالدیپ نے کہاہے کہ ہندوستان ہماراپڑوسی ہے ۔کئی سطح پر ہم دونوں کے تعلقات ہیں ۔سیلاب متاثر ین کی امداد ہمار ا فریضہ ہے ۔
واضح رہے کہ کیرلاسیلاب متاثرین کی امدادکا اعلان اس سے قبل قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی کررکھاہے ۔کیرلا میں سیلاب اور بارش سے قیامت کا منظربرپا ہے ۔تقریبا چار سولوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 7 لاکھ سے زیادہ عوام خیموں میں رہنے پر مجبور ہے ۔

SHARE