مشاعروں کی دنیا کے مشہور شاعر ہاشم فیروزہ آبادی سے مارپیٹ، تیزاب پھینک کر چہرہ جلا دیا ،جانیے پورا معاملہ؟

نئی دہلی(ایم این این ) مشاعروں کی دنیا کے مشہور شاعر ہاشم فیروزہ آبادی پر کچھ لوگوں کی طرف سے حملہ کیا گیا ہے، مارپیٹ کرتے ہوئے تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے ہاشم کا چہرہ اور ہاتھ جل گیا ہے.

واقعہ تھانہ رسول پورعلاقے کے نالبند چوراہا کے قریب جمعہ دیر رات کا ہے۔ تمام حملہ آور محلے کے ہی رہنے والے ہیں۔ حملے میں زخمی ہاشم نے پانچ ملزمان کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ محلے کے کچھ نوجوان اسکول آتی جاتی طالبات سے چھیڑ چھاڑ کرتے تھے، جس کا علاقے کے لوگ مخالفت کر رہے تھے۔ جمعہ کی رات کو پنچایت بلائی گئی جس میں شاعر ہاشم فیروزہ آبادی کو بھی بلایا گیا۔
ہاشم فیروزہ آبادی نے چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوانوں کو سمجھایا۔ ان سے کہا کہ وہ آگے سے ایسی گندی حرکتیں نہ کریں۔ اس پر ملزم بھڑک گئے۔ ہاشم فیروزہ آبادی سے مارپیٹ کرنے لگے۔انکو بری طرح پیٹا گیا۔اس دوران حملہ آوروں نے ہاشم پر جلانے والی اشیاء پھینک دیا۔ اس سے ان کا چہرہ اور ہاتھ بری طرح جھلس گیا واقعہ کو انجام دے کر حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے۔

SHARE