اویسی کا راہل گاندھی اور امت شاہ کو چیلنج -کہا اگر دم ہے تو حیدرآباد سے انتخابات لڑکے دکھائے

نئی دہلی(ایم این این ) آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدد الدین اویسی نے کانگریس صدر راہل گاندھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کو اپنے سامنے حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کاچیلنج کیا ہے،
اویسی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کانگریس صدر راہل گاندھی اور بی جے پی صدر امت شاہ نے حیدرآباد کا دورہ کر کےچارمینار کا معائنہ کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ حیدرآباد کو مجلس مکت کریںگے۔ اویسی نے کہا ہے کہ میری دونوں رہنماؤں سے چیلنج ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں حیدرآباد سے الیکشن لڑیں۔
شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے اویسی کے بارے میں کہا تھا کہ مغلوں کا بادشاہ بابر افغانستان کا تھا، اگر بابر اویسی کے پروج ہیں تو وہ افغانستان چلے جائیں۔ اس پر اویسی نے جواب میں کہا ہے کہ ہمارے باپ دادا بھارت سے ہیں اور میں ہندوستانی ہوں۔
جہاں کہیں بھی جاؤ گے، وہاں مسلم گریو یارڈ نظر آئیں گے، یہ ثقافت کی شناخت ہے۔ AIMIM کے صدر نے رام مندر کی تعمیر کے بارے میں انتباہ بھرے الفاظ میں کہا ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے، آپ کس طرح تعمیر کریں گے۔

SHARE