ہمیشہ متنازعہ بیانوں کو لے کر جانےجانے والے گری راج سنگھ ایک بار پھرسرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں اب ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر ملک میں چل رہے حالات کے درمیان پھر ایک متنازعہ بیان دے دیا ہے۔ انہوں نے بھارت میں رہنے والے مسلمان کورام کا ونشج بتا ڈالا ہے۔
اور کہا ہے کہ بھارت کے مسلمان شری رام کی اولاد ہیں مغلوں کے نہیں۔ اس کے علاوہ گری اج سنگھ نے یہ بھی کہہ دیا کہ مسلمانوں کو مندر کی تعمیر پر شیعہ کی طرح آگے آنا چاہئے۔
مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے باغپت کے شہنشاہ پرتھوی راج چوہان کالج کے اندر ریلی میں بطور مہمان خصوصی یہ باتیں کہی۔ گری راج سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں 54 اضلاع میں ہندوؤں کی تعداد کم ہوئی ہے اور ملک کےحالات بگڑ رہے ہیں۔
جہاں ہندو کم ہوئے ہیں وہاں سماجی ہم آہنگی ٹوٹ گئی ہے۔ مرکزی وزیرنے کہا ملک میںالپ سنکھیا کی تعریف بھی بدلنی چاہئے کیونکہ جہاں 5 یا 10 فیصد ہیں وہاں بھی الپ سنکھیا ں اور جہاں کسی خاص کمیونٹی کی 90 فیصد آبادی ہے وہاں بھی الپ سنکھیا ہی ہیں تو اس کی نئی حکمت عملی بننی چاہیے۔






