مودی کے وزیر پر بھڑکے یوگی کے وزیر، کہا- ملک میں ‘ہندو مسلم کرنا بند کرو اور کچھ کام کرو

لکھنؤ(ایم این این )کل مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمان مغل کی اولاد نہیں بلکہ رام کی اولاد ہیں۔ لہذا یہ لوگ رام مندر کی مخالفت نہ کریں اسی بیان پر یوگی حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر نے مودی حکومت میں وزیر گری راج سنگھ پر نشانہ لگایا ہے۔
راج بھر نے کہا کہ جو بہار والے لیڈر بیان دیں رہے ہیں وہ جس روڈ پر چلتے ہیں اس کو ان کے دادا بنائے ہیں؟ وہ جی ٹی روڈ شیر شاہ سوری نے بنایاہے ایک نئی سڑک بنا کے دکھا دیں بیان دینا الگ بات ہے۔
راج بھر نے سی ایم یوگی کے نام تبدیل کرنے کی پالیسی کو ذہن بھٹکانا بتایا، انہوں نے کہا کہ ان کے پاس تو کوئی کام ہے نہیں یہ عوام کا دماغ بھٹکانے کے لیے یہ نام تبدیل کرنے کاکھیل کھیل رہے ہیں۔ اگر ہمت ہے تو لال قلعہ کا نام تبدیل کرکے دکھائیں۔
غور طلب ہو کہ رام مندر کا معاملہ فی الحال کورٹ میں ہے مگر اسے لے کر بیان بازی شروع ہو چکی ہے. گری راج سے پہلے یونین سربراہ نے رام مندر کے لئے قانون لانے کی بات کہی تھی وہیں اب گیند بھی پی ایم مودی کے پالے میں ہے۔

SHARE