دہلی میں ایک مدرسہ کے 8 سالہ طالب علم کو شرپسندوں نے پیٹ پیٹ کر مار دیا ،چار ملزمان لئے گئے حراست میں

ہجومی دہشت گردی اور ماب لنچنگ کا اب تازہ واقعہ دہلی میں پیش آیاہے جہاں بیگم پور مدرسہ کے ایک8 سالہ طالب علم کو ہندو شدت پسند عناصر نے پیٹ پیٹ کر ماردیا ہے ۔شہید طالب علم کی شناخت محمد عظیم کے طور پر ہوئی ہے ۔

نئی دہلی (ملت ٹائمز)

تفصیلات کے مطابق دہلی کے مالویہ نگر کے علاقے میں بیگم پور مدرسہ میں آج جمعرات کو چھٹی تھی ،کچھ طلبہ ہاسٹل میں تھے جبکہ کچھ طلبہ باہر کھیلنے نکل گئے اسی دوران کچھ شر پسندوں نے طلبہ کی توہین کی اور پھر انہیں مارنا شروع کردیا جس میں محمد عظیم کو اٹھاکر ایک بائک پر پھینک دیا گیا اور وہ شدید زخمی ہوگیا ،پھر اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا اور ڈاکٹر نے کہاکہ اس موت ہوچکی ہے ۔
پولس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہےاور تازہ اطلاعات ہیں کہ ‘طلبہ پر حملہ کرنے والے چاروں ملزمان کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے

SHARE