دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو آئی این ایکس میڈیا معاملے میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی گرفتاری پر حکم موقوفی کی مدت 29 نومبر تک بڑھا دی۔
ہائی کورٹ نے آج آئی این ایکس میڈیا معاملے میں مسٹر چدمبرم کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ (ای ڈی) کو ہدایت دی کہ 29 نومبر تک مسٹر چدمبرم کے خلاف کسی طرح کی کارروائی نہ کی جائے۔ ای ڈی اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے عدالت میں درخواست دائر کرکے مسٹر چدمبرم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
ای ڈی کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹس قابل غور نہیں ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں ایئر سیل-میكسس معاملے کا بھی حوالہ دیا۔مسٹر چدمبرم کے وکیل نے کہا کہ ای ڈی کے معاملے اور اس عرضی میں فرق یہ ہے کہ دوسرے معاملے میں مسٹر چدمبرم کو سی بی آئی کی گرفتاری سے چھوٹ ملی ہوئی ہے۔
آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ ایئرسل-میکس معاملے میں یو پی اے حکومت میں مالیاتی وزیر رہے پی چدمبرم کے خلاف ای ڈی نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں چارج شیٹ داخل کر دی. اس معاملے میں کل ملا کر نو ملزم ہیں اور اسکی خاص بات یہ ہے کہ اس فہرست میں پی چدمبرم کا نام سب سے اوپر ہے. کارتیک چدمبرم کے زریعے سال 2006 میں ایئر سیل-میكسس ڈیل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کار پوریشن بورڈ کی منظوری ملنے کے معاملے کی جانچ سی بی آئی اور ای ڈی کر رہی ہے. اس وقت پی چدمبرم مالیاتی وزیر تھے. ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے ایئرسل-میکسس کو ایف ڈی آئی کی سفارش کے لئے اقتصادی معاملات کی کابینہ کمیٹی کو نظر انداز کر دیا تھا






