افغانستان کے جنوبی غزنی صوبے کے دارالحکومت کے قریب سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے
کابل(ایم این این )
افغانستان کے جنوبی غزنی صوبے کے دارالحکومت کے قریب سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ناٹو کے ریزولیوٹ سپورٹ (آر ایس) مشن نے ایک بیان میں کہا کہ تین فوجیوں کے علاوہ ایک شہری ٹھیکیدار اچانک ہونے والے دھماکے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔خیال رہے کہ تین دن پہلے شمال مشرق نیم روز خطے میں ایک جنگی کاروائی کے دوران ایک امریکی سرجنٹ لینڈرو اے۔ایس جَسّو ہلاک ہو گیا تھا۔ مرنے والوں کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ غزنی شہر کی سرحد پر شہباز علاقے میں ایک شدیددھماکے میں 6 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دھماکے میں ایک بکتر بند ٹینک پوری طرح سے تباہ ہو گیا ہے۔






