راہل گاندھی کے بعد شیوسینار سربراہ نے بھی دیا نعرہ :چوکیدار چور ہے

ممبئی (ملت ٹائمز)
شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ”ابھی حال ہی میں وزیر اعظم مہاراشٹر آئے اور کئی وعدے کیے۔ ان میں ریاست کو آٹھ ہزار کروڑ دینے کی بھی بات کی لیکن اب تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔“ اس کے بعد انھوں نے یہ کہنے میں بھی پرہیز نہیں کیا کہ آج کل تو چوکیدار ہی چور ہے۔
واضح رہے کہ چوکیدار چور ہے کہ نعرہ سب سے پہلے راہل گاندھی نے دیاتھااور رائے بریلی میں رافیل اسکیم کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر کو بارے میں کہاتھاکہ چوکیدار چور ہے ۔جس کے بعد یہ جملہ شہریوں کی زبان پر عام ہوگیاہے ۔

SHARE