پارلیمنٹ کے احاطے میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف یوڈی ایف کے ممبران پارلیمنٹ کا احتجاج ۔مولانا اجمل کا سخت ردعمل

شہریت ترمیمی بل سے پورے آسام کے عوام میں بے چینی ،پریشانی ہے ۔ وہاں کی عوام کا مطالبہ ہے کہ شہریت ترمیمی بل کے بجائے آسام معاہدہ کو نافذ کی جائے اور این آر سی کو جو قانون ہے اسے ہی نافذ کیا جائے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
شہریت ترمیمی بل کے خلاف آج پارلیمٹ کے احاطے میں مہاتماگاندھی کے مجسمہ کے نیچے اے آئی یو ڈی ایف کے ممبران پارلیمنٹ نے اپنا احتجاج درج کرایا ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یو ڈی ایف کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل سے پورے آسام کے عوام میں بے چینی ،پریشانی ہے ۔ وہاں کی عوام کا مطالبہ ہے کہ شہریت ترمیمی بل کے بجائے آسام معاہدہ کو نافذ کی جائے اور این آر سی کو جو قانون ہے اسے ہی نافذ کیا جائے۔شہریت ترمیمی بل کے بعد آسام کے عوام پر اثرپڑے گا اور اس سے آسام مسئلے کا حل نہیں نکلے گا ۔
مولانا اجمل نے مزید کہاکہ شہریت ترمیمی بل مذہب کی بنیاد پر ہے جو ہندوستان کے آئین اور دستور کی بنیادی دفعات کے خلاف ہے ۔اس سے ملک میں نفرت پھیلے گی کیوں کہ اس بل میں مسلمانوں کے علاوہ بیرون ملک سے تمام مذاہب کے لوگوں کو شہریت دینے کی بات کی کئی ہے ۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل کے مطابق مسلمانوں کے علاوہ بیرون ملک کے ہندو ، سکھ، بودھیسٹ، کرسچن، جین، پارسی کوسبھی کو ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کا اختیار ہوگا ۔

SHARE