اوکھلاآنے والی بس کے مسافروںکے ساتھ شرپسندوں نے کی بدتمیزی ،مسلمانوں سے لگوائے پاکستان مردہ باد کے نعرے

894 نمبر کی بس اوکھلاکے جامعہ نگر آتی ہے جس کی بیشتر سواری مسلمانوں کی ہوتی ہے اس لئے یہ ماناجارہاہے کہ جان بوجھ کر شرپسندوں نے اس بس کو روک بدتمیزی کی اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا ۔
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
ہندوپا ک کے درمیان جاری کشید گی کے دوران کچھ شرپسند عناصر ملک کا اندورنی ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ایک تازہ مثال کل انڈیا گیٹ کے پاس پیش آنے والا واقعہ ہے ۔ ملت ٹائمز کو ملی تفصیلات کے مطابق رات کے تقریبا ساڑھے نو بجے کرمپور اور اوکھلا کے درمیان چلنے والی بس نمبر 894 کو انڈیا گیٹ کے پاس شرپسندوں نے روک لیا اور آدھے گھنٹے تک بس میں گھس کر اشتعال انگیز ی کی ،مسلمان مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور پاکستان مرد ہ آباد کا نعرہ لگوایا ۔
واقعہ کے شکار شمیم اختر نے ملت ٹائمز سے بتایاکہ وہ قصا ب پور ہ سے لوٹ رہے تھے ۔انڈیا گیٹ پر بروڈہ ہاﺅس بس اسٹاپ کے پاس 894 نمبر کی بس جس میں وہ سوار تھے شرپسندوں نے روک لیا اور آدھے گھنٹے تک اشتعال انگیزی کی ،پاکستان مردہ آباد کا نعرہ لگایا ۔بس میں باشرع مسلمانوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان سے کہاکہ پاکستان مردہ آباد کہو ۔نسیم احمد نے مزید بتایاکہ ہماری ڈارھی کی وجہ سے شرپسندوں نے ہمارے ساتھ بھی بہت زیادہ بدتمیزی کی ،الٹے سیدھے الفاظ کہے ۔ زور دیکر پاکستان مردہ آباد کا نعرہ لگوایا اور کئی طرح کی دھمکیاں بھی دی ۔ بس کے ایک اور مسافر ڈاکٹر نہال نے بتایاکہ شرپسندوں نے صرف 894 نمبر کی بس میں یہ بدتمیزی کی ۔بس میں سوار تمام لوگوں کے درمیان خوف اور ڈر کا ماحول پیدا ہوگیاتھا اور ایک ایک کرکے مسلمانوں سے اس طرح کے نعرے لگوائے جارہے تھے۔ان کا کہناہے کہ مسافروں نے کسی طرح کا ردعمل نہیں کیا اور لوگوں نے پاکستان مردہ آباد کا نعرہ لگادیاورنہ فساد ہوسکتاتھا اور ماحول کے خراب ہونے کا اندیشہ تھا ۔
واضح رہے کہ 894 نمبر کی بس اوکھلاکے جامعہ نگر آتی ہے جس کی بیشتر سواری مسلمانوں کی ہوتی ہے اس لئے یہ ماناجارہاہے کہ جان بوجھ کر شرپسندوں نے اس بس کو روک بدتمیزی کی اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا ۔
واضح رہے کہ ہندوپاک کے درمیان جاری کشیدگی کے موقع پر ہمیشہ مسلمانوں کے تئیں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ ملک کے وفادار نہیں ہیں حالانکہ پلوامہ کی شدید مذمت کے ساتھ 26 فروری کو ہندوستانی فضائیہ کے اسٹرائک کا خیر مقدم کرنے والوں میں مسلمان سر فہرست ہیں ۔مسلمانوں کے تمام طبقات کی جانب سے ہندوستانی فضائیہ کی بہادری کو سلام کیا جارہاہے ۔

SHARE