مشہور سماجی کارکن شاہ جہاں شاد امین ملت ایوارڈ سے سرفراز

سپول: (ملت ٹائمز) انسان اپنے ہنرسےپہچاناجاتاہے. مسلسل محنت اور جانفشانی ہی کامیابی کی طرف لےجاتی ہے. وہی انسان کامیاب اوربامراد ہوتاہے جس کی زندگی میں تھکان اورسستی نہ ہو بلکہ چندگھڑی آرام کے بعد اپنے مقصود اور مشغلہ میں لگاہویہ باتیں جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدہوبنی سپول کےصدرالمدرسین مفتی محمد انصار قاسمی نےمشہور سماجی وملی کارکن شاہ جہاں شاد کو امین ملت ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے پرمبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا مفتی محمد انصارنےکہاکہ وہ سماج اور قوم کےلئےجیتےہیں بہتراوراچھاانسان وہی ہےجومخلوق خداکی خدمت کرےواضح رہےکہ یہ ایوارڈ گذشتہ دنوں جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدہوبنی سپول کےاختتامی اجلاس میں انجمن اصلاح اللسان طلبہ جامعۃ القاسم کی جانب سےفخرملت مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ اور مولانا حکیم محمد عثمان مدنی مدینہ منورہ کےہاتھوں دیا گیاواضح رہے کہ ہرسال انجمن اصلاح اللسان کی جانب سے امین ملت مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی نسبت سےامین ملت ایوارڈ کسی علمی سماجی سیاسی شخصیت کو دی جاتی ہے اس سال مولانا حکیم محمد عثمان مدنی رئيس جمیعۃ البرکہ مدینہ منورہ اورعالی جناب شاہ جہاں شاد جنرل سیکرٹری سیمانچل ڈیلوپمنٹ فرنٹ وصدر الفلاح شوشل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کوان کی علمی وسماجی خدمات کی وجہ سے دیا گیا شاہ جہاں شاد کو امین ملت ایوارڈ ملنے پر ہرطرف سے مبارک بادی مل رہی ہے مولانا عبدالمتین رحمانی بانی ومہتمم جامعہ علوم اسلامی گڑھیا نےکہاکہ یہ ہماری خوش بختی ہے کہ امین ملت ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے والے شاہ جہاں شادکاوطن گڑھیا ہے. سیف علی خان نےکہاکہ شاہ جہاں شاد جومظلوموں اور مجبوروں کی آواز ہےان کی عزت افزائی دراصل ان کے حوصلہ کوبڑھاناہے. مظفر حسین رحمانی سیکرٹری پیام انسانیت فورم انڈیا نے ان جیسے بےلوث انسان کی تکریم وقت کی ضرورت ہے. محمد معراج حسن علیگ خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ جہاں شاد انسانیت کے ناطے کام کرتے ہیں ایسے سماجی وملی شخصیات کی عزت افزائی ان کے مشن کو آگے بڑھاناہے. مظہر حسین عثمانی ناظم جامعۃ القاسم.بھائ ابوالحسن. راشد جنید. قاری شمشیر عالم جامعی. مولانا آس مظاہری رامپور. نورالہدی سرجاپور. دھنندے دہلی.رمیش سنگھ فاربس گنج. گورب چوہدری. فاروق خان نےمبارکباد پیش کیا اورنیک خیالات کا اظہار کیا