وی وی پیٹ پرچیوں کی گنتی کا مطالبہ کس بنیاد پر خارج کیا گیا؟ کانگریس کاالیکشن کمیشن سے سخت سوال،ای وی ایم پرگھیرا

نئی دہلی،22مئی(آئی این ایس انڈیا)
کانگریس نے ووٹوں کی گنتی سے پہلے چند منتخب ووٹنگ وی وی پیٹ (ووٹر وےریفائڈ پیپر آڈٹ ٹرائل) پرچیوں کی گنتی کا اپوزیشن کا مطالبہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مسترد کئے جانے کے فیصلے پر سوال کھڑے کرتے ہوئے بدھ کو الزام لگایا ہے کہ اب وی ایم بی جے پی کے لئے’ الیکٹرانک وکٹری مشین‘ بن گئی ہے۔پارٹی کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے کہاکہ میڈیا کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہماری دو مانگے منسوخ کر دی۔پہلا مطالبہ کیا تھا کہ پرچیوں کے ملاپ ووٹوں کی گنتی سے پہلے ہونا چاہئے۔اس مطالبے کو مسترد کرنے کا کیا جواز ہو سکتا ہے؟ اس کا کیا بنیاد ہے؟۔انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ پرچیوں کے ملاپ میں کمی پائی جاتی ہے تو پورے اسمبلی حلقہ میں 100 فیصد پرچیوں کو ملاپ کیا جائے۔اس مطالبے کو بھی نہیں مانا گیا،اس میں بھی کمیشن کو کیا دقت ہو سکتی ہے؟۔ سنگھوی نے الزام لگایاکہ اب انتخابی ضابطہ اخلاق بن گیا ہے انتخابی مہم اخلاق۔ایسا لگتا ہے کہ ای وی ایم بی جے پی الیکٹرانک وکٹری مشین بنا ہوا ہے۔ انہوں نے دعوی کیاکہ یہ آئینی ادارے کے لئے سیاہ دن ہے،اگر صرف ایک ہی موقف لینا ہے تو پھر ادارے کی آزادی کا کیا مطلب رہ جاتا ہے؟۔ خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنی میٹنگ کے بعد 22 اپوزیشن پارٹیوں کی اس مانگ کو ٹھکرا دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ووٹوں کی گنتی سے پہلے وی وی پیٹ کی پرچیوں کو گنا جائے۔