دہلی میں برقی گاڑیوں کے استعمال پر زور، فی الحال دہلی حکومت نے دو بس ڈپو میں برقی بس چارجنگ اسٹیشنوں کی تعمیر کی دی ہے منظوری

نئی دہلی : دہلی دارالحکومت میں برقی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ کے لئے کام کرنے والی ڈائیلاگ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیشن نے اپنی رپورت محکمہ ٹرانسپورٹ کو پیش کردی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاری میں ہے تاکہ دہلی میں برقی گاڑیوں کی پالیسی لاگو کیا جا سکے۔
محکمہ نے پہلے مرحلے میں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں 1000 برقی بسیں شامل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ جس کے لئے دہلی حکومت نے دو بس ڈپو میں برقی بس چارجنگ اسٹیشنوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
اس پالیسی کے تحت دہلی حکومت اگلے مرحلے میں ہر 3 کلو میٹر پر برقی چارجنگ پوائنٹ بنانے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔ جو دو پہیا گاڑی یا الیکٹرک ٹیکسی کے لئے ہوگی۔
رپورٹ میں الیکٹرک موٹر سائیکل ٹیکسی کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے کہا گیا ہے۔ جس کے ذریعے سڑکوں پر ہونے والے ٹریفک جام سے بھی نجات ملے گی۔
دہلی دار الحکومت نے اس منصوبے کے تحت اگلے 5 سالوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں میں سے 25٪ گاڑیاں الیکٹرک ہونے کی دعوی کی ہے۔