جالنہ: (ایم این این) ۱۳ اکتوبر بروزاتوار کو مولاناعلی میاں ندوی فاؤنڈیشن کی جانب سے بین المکاتب حمد و نعت کا مسابقہ عمل میں آیا جس میں شہر و اطراف کے تقریبًا 40مکاتب کے 110طلباء و طالبات نے شرکت کی مسابقہ کے اصول وضوابط حافظ مشیر ندوی نے بتائے ان طلباء و طالبات کی دو فرع بنائی گئی فرع اوّل کا مسابقہ مسجد اقصٰی میں رکھاگیا اور فرع ثانی کا مسابقہ رضیہ مسجد میں رکھا گیا تمام ہی طلبہ نے بہترین نعتوں کا نذرانہ پیش کیادعا کیجئے اللّہ تعالٰی ان بچوں کو سچا عاشق رسول بنائیں (آمین)
فاؤنڈیشن کے سرپرست مولاناعبدالرؤف ندوی (استاد مدرسہ فیض العلوم جالنہ)ہے
اس موقع پر شہر جالنہ کے علماءائمّہ حفّاظ کی بڑی تعداد نے شرکت فرمائی
دونوں پروگرام کی صدارت مولانا عیسٰی خان کاشفی اور مولانا شکیل صاحب ندوی نے فرمائی
جبکہ حکم کے فرائض شہر اورنگ آباد کے مشہور و معروف نعت خواں و نائب امام جامع مسجد حافظ مصطفٰی کاشفی اور حافظ اکرم صاحب کاشفی نے انجام دئے
نظامت کے فرائض حافظ اطہر ندوی اور حافظ عرباض ندوی نے بحسن خوبی انجام دئے
اس مسابقہ کو کامیاب بنانے کیلئے فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے انتھک کوشش کی
مہمان خصوصی
مولانا رئیس احمد صاحب ملیّ ایّوب بھائی(اقصیٰ ہوٹل)
نوٹ یاد رہےتقسیم انعامات کا جلسہ اور مسابقہ حمدونعت کے نتائج کا اعلان
۹ نومبر۲۰۱۹ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مدرسہ عربیہ فیض العلوم چندن جھیرہ جالنہ کے گراؤنڈ میں ہوگا جس میں شہرت یافتہ نعت خواں بلبل ہند مفتی طارق جمیل صاحب قاسمی تشریف لائیں گے
مولانا ارشد صاحب ندوی کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا