کسی خاص مقصد سے 80 گھنٹے کے وزیر اعلیٰ بنے تھے فڑنویس، بی جے پی لیڈر کا انکشاف!

اننت ہیگڑے کا کہنا ہے کہ مرکز نے مہاراشٹر کو 40 ہزار کروڑ روپے دیئے تھے۔ اگر کانگریس – این سی پی – شیوسینا کی حکومت آتی تو وہ اس رقم کا غلط استعمال کرتی، اس لیے فڑنویس کو وزیر اعلیٰ بنانے کا ڈرامہ ہوا۔
بی جے پی لیڈر اننت ہیگڑے نے مہاراشٹر کی سیاست میں گزشتہ دنوں ہوئی اتھل پتھل کو لے کر ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ ہیگڑے نے کہا کہ ’’ آپ سبھی جانتے ہیں کہ مہاراشٹر میں ہمارا آدمی 80 گھنٹے کے لیے وزیر اعلیٰ بنا۔ پھر، فڑنویس نے استعفیٰ دے دیا۔ انھوں نے یہ ڈرامہ کیوں کیا؟ کیا ہمیں نہیں پتہ تھا کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے اور پھر بھی وہ وزیر اعلیٰ بنے۔ یہ سوال ہر کوئی پوچھ رہا ہے۔‘‘