غنچہ فاؤنڈیشن کی جانب سے اٹھارہ لڑکیوں کے درمیان سلائی مشین کی تقسیم

نی دہلی: (پریس ریلیز) غریب اور نادار بچیوں کےلئے کالندی کنج روڈ، شرم وہار میں غنچہ فاونڈیشن کی جانب سے چلائے جا رہے چھ ماہی ٹیلرنگ سرٹیفکیٹ کورس کی تکمیل کے موقع پر فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ۱۷ بچیوں کو سرٹیفکیٹ اور سلائی مشینیں تقیسم کی گئیں، کورس کا مقصد غریب اور نادار بچیاں سلائی کا ہنر سیکھ کر اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں اور وقت ضرورت والدین کا سہارا بن سکیں۔ مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں حاجی عمران انصاری، محترمہ ناہید صاحبہ اور محترم حاجی انوار انصاری رہے، جنہوں نے تمام بچیوں کو اپنے ہاتھ سے مشینیں تقسیم کیں،اس موقع پر فاونڈیشن کے چیئرمین محمد انس رفیقی نے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فاونڈیشن دراصل ان بچوں اور بچیوں پر کام کرتا ہے جو سڑکوں پر کوڑا چنتے ہیں، نشہ کرتے ہیں اور بھیک مانگتے ہیں۔ انہوں بتایا کہ ہمارا مقصد بہتر معاشرے کا قیام ہے،تاکہ یہ بچے اور بچیاں آگے چل کر بہتر سماج میں اہم تعاون دے سکیں، انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ فاونڈیشن ان بچوں کی تعلیم وتربیت کا بھی خصوصی خیال رکھ رہا ہے اور انہیں معاشرے کے مناسبت سے تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس دوران بچیوں نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے۔واضح رہے کہ اس وقت فاونڈیشن کے زیر انتظام چل رہے اسکول میں اس وقت قریب پونے دو سو بچے زیر تعلیم ہیں، جنہیں تعلیم دلانے کے مقصد سے دو وقت کا کھانا بھی بچوں کو دیا جاتا ہے۔اس موقع پر تقریب میں بڑی تعداد میں علاقے کے معززین کے ساتھ ساتھ بچے بھی شریک رہے۔