حیدرآباد: (سیف الرحمان/ملت ٹائمز) جامعہ ملیہ اسلامیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی. ندوۃ العلماء اور دہلی یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج پر پولس کے حملے کے بعد ملک کے تعلیمی اداروں میں NRC اور CAA کے خلاف تحریک زور پکڑتا جارہا ہے اس وقت حیدرآباد کا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اس تحریک کی قیادت کرتا نظر آرہا ہے
اردو یونیورسٹی میں لگاتار CAA کے خلاف مظاہرے ہورہے تھے اسی بیچ 15 دسمبر کی شام جامعہ اور علی گڑھ سے پولس کے حملے کی خبر آئی اور اسی وقت طلباء کئی ہزار کی تعداد میں باب علم پر جمع ہوگئے انہوں نے دو دنوں کیلئے اپنے امتحان کے بائیکاٹ کا اس کے بعد کے دنوں کیلئے دن میں امتحان دیکر شام سے مظاہرے کرنے کا اعلان کیا
اب ان میں سے جنکا امتحان ہوگا وہ امتحان دینگے جنکا امتحان نہیں ہوگا وہ صبح سے ہی باب علم پر دھرنا میں رہینگے شام 05 بجے سے رات 10 بجے تک تقریروں و نعروں اور گیتوں کا پروگرام ہوگا جسمیں تمام طلباء و طالبات حصہ لینگے رات 10 بجے سے باب علم پر ہی طلبہ کتابوں کے ساتھ اپنے امتحان کی تیاری و مطالعہ کرینگے واضح ہو کہ بہت سے طلبہ اپنے کمروں کے بجائے باب علم پر ہی سوتے بھی ہیں اس بیچ ایک خوبصورت منظر وہ بھی ہوتا ہے جب نماز کے وقت طلبہ باب علم پر ہی با جماعت نماز ادا کرتے نظر آتے ہیں






