سی اے اے پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری، سبل کی دلیل – دو مہینے کے لیے معطل کر دیں

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اور اس کی حمایت میں داخل کی گئی تقریباً 140 درخواستوں پر آج عدالت عظمیٰ میں سماعت جاری ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے متنازع شہریت (ترمیمی) قانون 2019 کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے۔اس قانون کے خلاف اور اس کی حمایت میں سپریم کورٹ میں داخل کی گئی 140 سے زائد درخواست پر تین ججز کی بنیچیز سماعت کر رہی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے، جسٹس ایس عبدالنظیر اور جسٹس سنجیو کھنہ کی تین رکنی بینچ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف داخل کی گئی عرضیوں پر سماعت کر رہی ہے۔

سینئر وکیل کپل سبل نے کہا – آج آپ فیصلہ کردیجئے کہ معاملہ آئین بنچ کے پاس جانا چاہئے یا نہیں۔ ہم روک کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں لیکن شہریت دے کر واپس نہیں لے سکتے ۔ اس کچھ حکم ہونا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی ، سنگھوی نے کہا کہ یوپی میں 40 ہزار کی شناخت کی گئی ہے۔ سبل نے خاص طور پر اس پہلو پر سماعت کی تاریخ طے کرنے کی مانگ کی۔ وکیل وکاس سنگھ ، جو آسام کیطرف  پیش ہوئے ہیں ، نے آج عبوری آرڈر کا مطالبہ کیا۔