شاہین باغ مظاہرہ فی الحال رہے گا جاری، سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت 10 فروری کو

 دہلی کے شاہین باغ میں دھرنا و مظاہرہ ہٹانے کی عرضی پر سپریم کورٹ میں جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوسف کی بنچ میں سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں فکر ہے، لیکن سماعت پیر کے روز کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ دہلی میں اسمبلی انتخاب کی وجہ سے سماعت کو پیر کے روز تک کے لیے ملتوی کیا جا رہا ہے۔