بڑی تعداد میں مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی تشویشناک: راہل

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہاجر مزدروں کے 21دن کے لاک ڈاون کی وجہ سے بڑی تعداد میں اپنے گھروں کے لئے نکل جانے کو سنگین صورتحال قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ شرمناک ہے کہ حکومت کے پا س اس بحران سے نپٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مسٹر گاندھی نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا کہ کام نہیں ہونے اور غیریقینی مستقبل کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں لوگ پیدل اپنے گھروں کا رخ کررہے ہیں۔

یہ شرمناک ہے کہ ہمارے شہری اس حال میں ہیں اور حکومت کے پاس اس بحران سے نپٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔