اسلام پور: (احمد حسین قاسمی) بین الاقوامی تاریخی وبا کورونا واٸرس کی دہشت ،بربریت اور افراتفری جس سے صرف ملک ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں تباہی اور ایک طرح کا کہرام ہے اور نسل انسانی جس خوف واداسی کےسایہ تلے ہے اس کا بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہےمزدور طبقہ اور روزکمانے کھانے والے حضرات فاقہ کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ان حالات کے مدنظر کئی ساری سیاسی و ملی تنظیمیں لوگوں کے دکھوں کو بانٹنے اورغموں میں شریک ہونےاور انکے زخموں پر مرہم رکھنے اور ہمدردی کرنے میں کوشاں ہیں جس کے لئے بستی بستی اور گاؤں گاؤں جاکر دال چاول سبزی وغیرہ تقسیم کررہے ہیں اور لوگوں میں میں جو خوف ومایوسی ہے اس کو کم کرنا چاہ رہے ہیں، اسی درمیان اسلام پور کی متحرک وفعال تنظیم انقلاب فاؤنڈیشن کی طرف سےاسلام پور سب ڈیوزن کے تحت آنے والے کٸی گاؤں پنڈت پوتا 2 رام گنج 1 رام گنج 2 ،اور اس کے قرب جوارکے لوگوں کے مداری پور اسکول میں ضروری اشیا تقسیم کی گئی ،آج تقریباً سینکڑوں لوگوں کو راحت فراہم کی گٸی اس موقع پر انقلاب فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر صادق الاسلام اور ان کی اہلیہ محترمہ جناب نزھت پروین ٹیچر سی بی ایس سی اسکول کشن گنج اور جناب ببلو بھائی، ناظم بھائی شفیق عالم نوری، جاوید اختر، ارجونا بیگم رکن ضلع پریشد ضمیر الدین وغیرہ نے اپنے ہاتھوں سے ضرورت مندوں میں راشن پیکٹ تقسیم کئے اور اس دوران سوشل ڈسٹینس کو مکمل طور پر مینٹین کیا گیا اور اس بات کا پورا خیال بھی رکھا گیا کہ کوئی بھیڑ بھاڑ بھی نہ ہو اور ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھا گیا ملت ومذھب میں تفریق کئے بغیر۔