ایس. ڈی. پی. آئی نے کیا لاک ڈاؤن کا خیر مقدم، مسائل کے جنگی پیمانے پر حل کی کوشش کرے سرکار: افضل خان

مظفر پور: شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مظفرپور کے ضلع جنرل سکریٹری افضل خان نے لاک ڈاؤن کے فیصلہ کو ضروری بتاتے ہوئے کہاکہ دنیا بشمول میرا ملک ہندوستان ایسے وبا کا شکار ہے جو قیامت کے مانند ہم پرٹوٹ پرا ہے اس کا سب سے اہم علاج جسمانی دوری ہے لہذا اس جسمانی دوری کو یقینی و کامیاب بنانے کیلئے لاک ڈاؤن ضروری ہے لہذا ہم سرکار کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی افضل خان نے کہاکہ کوئی بھی وبا دنیا پر کئی طرح کے مسائل لیکر آتا ہے لہذا ہمیں ان تمام مسائل سے ایک ساتھ مقابلہ کرنا پڑتا ہے کرونا بھی ہم پر اپنے ساتھ بھوک مری جیسا برا چیلنج لیکر آیا ہے لہذا ضروری ہیکہ حکومت لاک ڈاؤن کے منصوبے کو کامیاب کرنے کیلئے اس چیلنج سے نپٹنے کیلے بھی جنگی پیمانے پر منصوبہ بندی اور کام کرے ساتھ ہی جو سماجی و سیاسی تنظیمیں اور سماجی کارکنان اس مصیبت کی گھڑی میں عوام کی خدمت کر رہےہیں ان کے راستے کی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ کرونا سے جنگ میں لاک ڈاؤن و راشن کی دستیابی کے بعد سب سے اہم زیادہ سے زیادہ جانچ ہے جسمیں ہم اب تک ناکام دکھ رہے ہیں جس پر قابو نہیں پایا گیا تو ہمیں بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذا سرکار زیادہ سے زیادہ جانچ کو یقینی بنانے کا کام کریں ڈاکٹروں کو پی.پی.ای کی فراہمی یقینی بنایا جائے عوام کو زیادہ سے زیادہ ماسک و سینیٹایزر فراہم کرنے پر گلیوں و دیگر عوامی مقامات کو سینیٹاییز کرنے پر بہتر انداز میں کام کیا جائے۔
افضل خان نے کہاکہ شوشل ڈیموکریٹک پارٹی پورے ملک کی طرح مظفرپور میں بھی عوام کی خدمت میں آگے آگے ہے شہر کے اندر گزشتہ پندرہ دنوں سے، روز ہزار سے زیادہ لوگوں کو عوامی کچن کے ذریعہ دو وقت کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے آگے بھی جب تک لاک ڈاؤن ہے شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اس کام کو جاری رکھے گی ساتھ ہی ہماری کوشش ہوگی کہ شہر سمیت دیہی علاقوں میں بھی عوام کی مدد سے ہم اور زیادہ سے زیادہ مستحقین تک اس مدد کو پکے کھانے و راشن کٹ کے ذریعہ پہونچاتے رہیں۔