امت شاہ کی بیماری کی افواہ پھیلانے کے الزام میں گجرات سے 4 افراد گرفتار

احمدآباد: پچھلے کئی دنوں سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت کو لے کر سوشل میڈیا پر مختلف طرح کی افواہیں دیکھنے کو مل رہی تھیں۔اگرچہ امت شاہ نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ وہیں اب افواہ پھیلانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت کو لے کر افواہ پھیلانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں دولوگوں کو احمد آباد سے تو وہیں دو لوگوں کو بھاؤنگر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر کرائم برانچ کی خصوصی سی پی اجے تومر نے بتایاہے کہ یہ نوٹس میں آیا ہے کہ مرکزی وزیرداخلہ کے نام سے ایک فرضی پوسٹ شیئر کیا گیا اور اسے مختلف گروپ میں ڈالا گیا ہے۔ اس کیس میں جن لوگوں پرالزام ہیں، ان میں احمد آباد سے فیروز خان پٹھان اور سرفراز میمن شامل ہیں۔ وہیں بھاؤنگر سے سجاد علی اور شہزاد حسین شامل ہیں۔