حج 2021: کورونا وائرس کے اثرات پر منحصر

مختار عباس نے کہا کہ کورونا وبا کے رہنما ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ ان میں ہندوستان اور سعودی عرب میں رہائش، ٹریفک، صحت اور دیگر انتظامات شامل ہیں۔

نئی دہلی: (یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج 2021 کورونا کی وبا کے پیش نظر قومی- بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما ہدایات پر منحصر ہوگا۔ پیر کو یہاں حج 2021 کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مختار نقوی نے کہا کہ حج- 2021 جون جولائی کے مہینے میں ہونا ہے، لیکن کورونا وائرس اور اس کے اثرات اور سعودی عرب اور حکومت ہند کے عوام کی صحت کا مکمل جائزہ لینے اور رہنما ہدایات کی بنیاد پر حج 2021 کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج 2021 کورونا کی وبا کے پیش نظر قومی- بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما ہدایات پر منحصر ہوگا۔ پیر کو یہاں حج 2021 کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مختار نقوی نے کہا کہ حج- 2021 جون جولائی کے مہینے میں ہونا ہے، لیکن کورونا وائرس اور اس کے اثرات اور سعودی عرب اور حکومت ہند کے عوام کی صحت کا مکمل جائزہ لینے اور رہنما ہدایات کی بنیاد پر حج 2021 کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
مختار نقوی نے کہا کہ حجاج کرام کی صحت اور تندرستی کورونا کی وجہ سے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ حکومت ہند اور دیگر متعلقہ ادارے اس سمت میں ضروری انتظامات کریں گے۔ حکومت اور حج کمیٹی نے اس سلسلے میں ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان 100 فیصد ڈجیٹل حج انتظامات کا نتیجہ ہے کہ کورونا کے سبب حج 2020 پر نا جاپانے والے ایک لاکھ 23 ہزار لوگوں کے 2100 کروڑ روپے بغیر کسی کٹوتی کے ڈی بی ٹی کے توسط سے واپس کردیئے گئے۔ اس دوران سعودی عرب کی حکومت نے بھی 2018-19 کے حجاج کرام کی آمد رفت کا تقریباً 100 کروڑ روپیہ بھی واپس کردیا گیا ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں