زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران الکا لامبا زخمی

کانگریس کی رہنما الکا لانبا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں دہلی کے نائب گورنر انیل بیجل کی سرکاری رہائش گاہ ، راج نواس کی طرف پارٹی کے ذریعہ کئے جارہے مارچ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ محترمہ لانبا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے دوران ایک خاتون کانسٹیب کے ساتھ جھڑپ میں وہ زخمی ہوگئیں۔ انہوں نےخون کے چند قطرے ڈی سی پی کی وردی پر پھینک دیئے۔ محترمہ لانبا کے مطابق ، انہوں نے یہ کام اس لئے کیا کہ پولیس کا فرض عوام کے لئے کام کرنا ہے نہ کہ حکومت کی ڈیوٹی کرنا ہے ۔ محترمہ لانبا نے کسانوں کی حالت زار پر مبینہ طور پر توجہ نہ دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو’ ‘آمر‘ قرار دیا۔