امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی وفات پر ملت ٹائمز کے زیر اہتمام تعزیتی نشست کا انعقاد مولانا سجاد نعمانی سمیت متعدد شخصیات کی شرکت

نئی دہلی: (کاشف حسن – ملت ٹائمز) امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نور اللہ مرقدہ کے سانحہ ارتحال پر ملت ٹائمز کے زیر اہتمام آج ایک اہم تعزیتی اجلاس کا انعقاد جامعہ نگر کے ہوٹل ریور ویو کیا گیا جہاں امیر شریعت مرحوم کے مختلف دینی سماجی، ملی، سیاسی اور تعلیمی کار ہاے نمایاں کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پروگرام کی صدار معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابوڑ نے کی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا سجاد نعانی نے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات ، اسفار، تجربات کا تذکرہ کیا اور کہاکہ مولانا میں ہمت ، الوالعزمی ثابت قدمی اور بروقت فیصلہ لینے کی قوت تھی ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا جنرل سکریٹری بننے سے وہ گریز کررہے تھے جس کیلئے ہمیں بہت زیادہ ان سے درخواست کرنی پڑی ، روزنامہ ہمارا سماج کے چیف ایڈیٹر اور بہار قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر خالد انور نے کہاکہ مولانا کے کاموں کی طویل فہرست میں جس میں ایک یہ بھی ہے کہ انہوں نے بہار کے ہر ضلع میں مسلم اقلتی رہائشی ہاسٹل بنوایا ۔ اسکول قائم کرایا ۔سینئر صحافی اے یو آصف نے کہاکہ مولانا مرحوم سے ہمارا گھریلو اور خاندانی تعلق رہے ۔ 1966 سے ہماری ان سے واقفیت تھی ۔ بچپن میں بھی وہ متحرک اور فعال تھے اور بڑے ہوکر انہوںنے ملت کی قیادت کا فریضہ انجام دیا ۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے اپنی گفتگو میں کہاکہ مولانا کی خوبی یہ تھی کہ وہ عصری تعلیم اور تقاضوں کو جانتے تھے اور ان کار حمانی 30 انقلابی کارنامہ ہے ۔ اس کے علاوہ وہ بحران کے وقت میں بھی ملت کو تنہا نہیں چھوڑتے تھے بلکہ ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرتے تھے ۔ ملک معصتم خان سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے کہاکہ مولانا کے کاموں میں یہ بھی اہم ہے کہ ان کی کوششوں سے پہلی مرتبہ ہندوستان کی مسلم خواتین نے سڑکوں پر نکل کر حکومت وقت کے خلاف احتجاج کیا اور مسلم خواتین کے بارے میں جو سوچ تھی وہ تبدیل ہوئی ۔ ڈاکٹر ممدوحہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے خواتین سے متعلق مولانا مرحوم کے لیے گے اقدام کی ستائش کی اور جس طرح سے مسلم پرسنل لاء بورڈ میں مولانا نے خواتین وونگ کو مظبوط کیا اس پر بھر پور روشنی ڈالی۔ جناب عمر گوتم چیرمین اسلامک دعوہ سینٹر نے کہاکہ مولانا ہمہ جہت خوبیوں کے حامل اور ملت کے بے خوف رہنما تھے ۔ علاوہ ازیں محمد شفیع نیشنل سکریٹری ایس ڈی پی آئی ، مفتی اعجاز ارشد قاسمی سمیت متعدد لوگوں نے مولانا مرحوم کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ قبل مولانا شجاعت حسین نے قرآن کریم کی تلاوت کی ۔نظامت کا فریضہ ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے انجام دیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی ۔ عابد الرحمن عابد ۔ مولانا اعجاز الرحمن شاہین قاسمی ۔ اشرف علی بستوی ۔ ظفر آفاق ۔ اسرار احمد۔ شبینہ سید ۔ کاشف حسن ۔ محمد معصوم سمیت متعدد لوگوں نے شرکت کی ۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں