جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن کی کمی، دو سو مریضوں کی زندگی خطرے میں

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں جے پور گولڈن اسپتال نے ہفتے کی شام کو کہا کہ اگر فوری طور پر طبی آکسیجن کی فراہمی نہ ہوئی تو دو سو سے زائد مریضوں کی جان کو خطرہ ہے۔ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر آکسیجن کی کمی کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئےاسپتال نے کہا کہ “جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن کا اگلا بحران” ۔ رات نو بجے تک آکسیجن کی سپلائی نہیں ہوئی تو دو سے زائد مریضوں کی جان کو خطرہ ہے۔ اسپتال نے اپنی ٹوئٹس کو وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت خاندانی بہبود کو ٹیگ کیا۔ اس اسپتال میں آکسیجن گیس کی کمی کی وجہ سے جمعہ کی رات دیر گئے کم از کم 20 سنگین مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ سر گنگا رام اسپتال میں 20 مریضوں کی ہلاکت کے صرف ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ آکسیجن گیس کی کمی کی وجہ سے سر گنگا رام اسپتال مریضوں کی موت ہوئی تھی۔