بہار کے قد آور سیاسی رہنما محمد شہاب الدین کا انتقال

نئی دہلی: (ملت ٹائمز) بہار کے مشہور سیاسی رہنما اور سیوان سے لگاتار چار مرتبہ ایم پی رہے محمد شہاب الدین کا آج انتقال ہوگیا ۔ محمد شہاب الدین غریبوں ، کمزوروں ، مظلوموں اور سماج کے دبلے کچلے لوگوں کے نتیا تھا ۔ ان کے انتقال پر آج پورا بہار ماتم کررہاہے ۔ وہ صرف بہار نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں اپنی شناخت رکھتے تھے اور آر جے ڈی کے سب قد آور رہنما تھا ۔ وہ طویل عرصہ سے جیل میں تھے لیکن ان کا دبدبہ اور اثر روسوخ آج بھی سیوان اور پورے بہار میں برقرار تھا ۔
10مئی 1967 کو محمد شہاب الدین سیوان میں پید اہوئے اور آج ایک مئی 2021 بروز سنیچر کو صرف 54 سال کی عمر میںان کا انتقال ہوگیا ۔وہ عمر قید کے الزام میں جیل میں تھے تبھی انہیں کرونا ہوگیا اور دہلی کے دین دیا ل ہسپتال میں داخل کیاگیا جہاں انہوں نے آج ایک بجے آخری سانس لی ۔
محمد شہاب الدین پہلی مرتبہ 1990 میں جنتادل کے ٹکٹ پر ایم ایل اے منتخب ہوئے لگاتار 1995 میں بھی انہوں نے جیت حاصل کی ۔ اس کے بعد جنتادل کے ٹکٹ پر ہی 1996 میں سیوان سے ایم پی منتخب ہوئے اور 2009 تک لگاتار ایم پی رہے ۔ ان پر درج کیس کی وجہ سے آئندہ چناﺅ لڑنے پر عدالت نے پابندی عائد کردی جس کی وجہ سے وہ دوبارہ چناﺅ نہیں لڑسکے ۔ ان کی اہلیہ حناشہاب تین مرتبہ چناوی میدان میں اتری لیکن کامیاب نہیں ہوسکی ۔
محمد شہاب الدین کا اثر ورسوخ آج بھی برقرار تھا اور سیوان سمیت پورا ان کی موت پر ماتم کررہا ہے ۔