امریکی صدر کے طبی مشیر نے بھارت کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا دیا مشورہ

نئی دہلی: امریکہ کے اعلی مہا ماری ماہر انتھونی فوکی نے کورونا وائرس کو پھیلنےسے روکنے کے لیے اٹھائے جاسکنے والے فوری قدم کے طور پر ہندوستان میں کچھ ہفتے کا لاک ڈاؤن لاگو کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ انتھونی نے انڈین ایکسپریس کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ اس کے علاوہ آکسیجن، دوائیں اور پی پی ای کٹس کی دستیابی میں اضافہ ایک اہم ضرورت ہے۔