آل انڈیا یوناٹئیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ نے آسام میں 16 سیٹوں پر جیت حاصل کی، کانگریس کی خراب کارکردگی کی وجہ سے بی جے پی کی واپسی

نئی دہلی: (ملت ٹائمز) آسام میں آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ نے 16 سیٹوں پر جیت درج کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے حالاں کہ کانگریس کی بہتر کارکردگی نہ ہونے کی و جہ سے حکومت بنانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا تاہم پارٹی نے اپنی سطح پر سب سے بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔
آسام میں کانگریس ، اے آئی یو ڈی ایف ، بی پی ایف اور لیفٹ کی متعدد پارٹیوں کا اتحاد تھا جس میں کانگریس اور بی پی ایف کی کارکردگی سب سے مایوس کن رہی ۔مولانا بدر الدین اجمل کی قیادت والی اے آئی یو ڈیف کو صرف 14 سیٹیں دی گئی تھیں حالاں کہ 31 سیٹوں کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ مجبوراً پانچ سیٹوں پر کانگریس کا ساتھ فرینڈ لی فائٹ کے طور پر مولانا نے الگ سے اپنا امیدوار اتار اتھا ۔ کل 19 امیدواروں میں 16 سیٹوں پر مولانا کی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جن میں ان کے بھائی اور سابق ایم پی سراج الدین اجمل ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر امین الاسلام ، پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر رفیق الاسلام اور ہاؤس لیڈر حافظ بشیر احمد شامل ہیں ۔ دوسری طرف کانگریس کی سبقت صرف 28 سیٹوں پر ہے اور اپر آسام میں کانگریس نے صرف چار سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے جس کی وجہ سے یو پی اے کی مشترکہ طور پر شکست ہوئی ہے اور این ڈی اے نے وہاں دوبارہ جیت حاصل کی ہے ۔