ڈھاکہ میں ایک بار پھر مذہبی مقام پر حملہ ، امن و اتحاد توڑنے کی کوشش ناکام

ڈی جے پر شرپسندوں کا ننگا ناچ ، منع کرنے پر عبادت گاہ پر حملہ ، 400 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج
موتیہاری: (فضل المبین)  ڈھاکہ حلقہ کے جموا گاؤں میں ایک بار پھر شرپسندوں نے آپسی اتحاد کو توڑنے کی ناکام کوشش کی اور مذہبی عبادت گاہ پر حملہ بھی کیا ۔ جس کے بعد علاقہ میں ایک الگ ماحول قائم ہوگیا اور پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور تناؤ قائم ہوگیا ۔
واضح ہو کہ ڈھاکہ حلقہ کے جمُوا گاؤں میں جمعہ کی شب مذہبی عبادت گاہ( مسجد)  کے سامنے بارات جارہے شرپسند عناصر نے ڈی جے پر نامہذب گانے بجانے شروع کر دیے ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی ۔ لوگوں نے لاک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے منع کیا تو مار پیٹ پر اُتر گئے اور زور زور سے بجانے لگے ۔ تبھی نشے میں چور کچھ شرپسند عناصر نے مذہبی عبادت گاہ پر پتھراؤ کر دیا ۔ پھر معاملہ بے قابو ہوتے دیکھ سکرہنا ڈی ایس پی شیوندر انوبھوی اور ڈھاکہ تھانہ صدر پورے دستہ کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور معاملہ کو پر سکون بنایا۔
وہیں اس معاملہ پر دونوں فریق نے ڈھاکہ تھانہ میں درخواست دیا ہے جسمیں میں دونوں جانب سے تقریبا 30-30 افراد کو نامزد اور 200-200 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
ادھر اس پورے معاملہ پر ڈھاکہ تھانہ صدر ابھے کمار نے بتایا کہ : دونوں جانب سے موصول درخواست کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے ۔
معاملہ کو پرسکون بنانے کے لئے پولیس پورے گاؤں میں گشت کر رہی ہے ۔