نئی دہلی: اترپردیش میں کانگریس کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھ کر کورونا وائرس کے بحران میں شہریوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے متعدد اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ جمعرات کو یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے گئے خط میں پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ عوام کو ان کی صورتحال پر چھوڑنے کے بجائےعوام کے درد کو سمجھنا چاہیے اور ان کے مفاد میں اقدامات کرنے چاہیے۔
बढ़ती महंगाई, निजी अस्पतालों द्वारा लूट, बिजली बिल, स्कूल फीस एवं व्यापार बंदी से हुए नुकसान से मध्य वर्ग जूझ रहा है।
कई लोगों को कर्ज लेने, FD तुड़वाने, भविष्य निधि का पैसा निकालने जैसे कदम उठाने पड़े हैं।
मैंने योगी जी को पत्र लिखकर मध्य वर्ग को राहत देने का आग्रह किया है। pic.twitter.com/7TrxKHn58A
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) May 20, 2021
انہوں نے کہا کہ حکومت کو متوسط طبقے کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ لوگ پریشان ہیں اور اپنے پیاروں کے علاج کے لئے قرض لے رہے ہیں۔ لہذا، پرائیویٹ اسپتالوں میں کم سے کم قیمت پرعلاج کی سہولیات دستیاب ہو اور ساتھ ہی متاثرین کو معاوضہ بھی دیا جائے۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی قیمتوں سے لوگ افسردہ ہیں۔ لہذا، افراط زر پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ بجلی کی شرح میں اضافہ نہ ہو۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا مدت کے دوران تاجروں اور دکانداروں کو فوری ریلیف دیا جانا چاہیے۔






