مولانا محفوظ الرحمن شاہین جمالی کا انتقال، علمی حلقہ سوگوار

میرٹھ: (ملت ٹائمز) سرزمین بہار کی معروف علمی ادبی شخصیت مولانا محفوظ الرحمن شاہین جمالی کا آج 2 جون 2021 بوقت 1:45 انتقال ہوگیا ہے ـ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مولانا اعجاز الرحمن شاہین قاسمی نے ملت ٹائمز کو یہ اطلاع دی کہ گذشتہ کئی دنوں کی علالت کے بعد مولانا شاہین جمالی کا آج انتقال ہوگیا۔میرٹھ کے آنند ہسپتال میں علاج چل رہا تھا اس دوران طبیعت بگڑتی گئی، دو مرتبہ وینٹیلٹر پر بھی رکھا گیا لیکن کل طبیعت کچھ بحال ہوئی۔ آج آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں افاقہ نہیں ہوا اور ان کی روح پرواز کر گئی۔ ـمولانا مرحوم مدرسہ امداد الاسلام صدر بازار میرٹھ کے ناظم و مہتمم تھے۔ عوام میں بہترین مقرر کے طورپر مقبول تھے جبکہ اہل علم کے درمیان بھی ان کی ان خصوصی شناخت اور اہمیت تھی۔ مولانا کا وطنی تعلق بہار کے مشرقی چمپارن سے تھا۔