بلیک منی معاملے میں کیرالہ بی جے پی صدر کے سکریٹری اور ڈرائیور سے پوچھ گچھ

ایس آئی ٹی نے سریندرن کے سکریٹری اور ان کے ڈرائیور کےساتھ دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ تاچھ کی جس کے بعد انہیں رہا کیا ۔
کوڈکارا بلیک منی معاملے کی جانچ کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کیرالہ یونٹ کے صدر کے سریندرن کے سکریٹری اور ڈرائیور سے آج یہاں پولیس کلب میں پوچھ گچھ کی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے سریندرن کے سکریٹری دیپن کو دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ کے بعد رہا کیا اور ان کے ڈرائیور لیبیش سے بھی دیپن کے ساتھ دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ کی گئی۔دونوں نے تسلیم کیا کہ وہ ملزم دھرم راجن کو جانتے ہیں اور الیکشن کے دوران انہوں نے ان سے کئی مرتبہ رابطہ کیا تھا۔
پولیس ٹیم نے کونڈنگلور سے تعلق رکھنے والے گروہ کے مرکزی ملزم رنجیت کو مبینہ طور پر مدد فراہم کرنے کے الزام میں پولیس ٹیم نے کوڈنگلور کی مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے ایک کارکن ریجل سے ڈکیتی گروہ کے اہم ملزم رنجیت کو مبینہ طور پر مدد مہیا کرانے کے سلسلے میں بھی پوچھ گچھ کی۔
مختلف رپورٹوں کے مطابق آنے والے دنوں میں مسٹر سریندرن سمیت بی جے پی کے دیگر لیڈروں کو بھی طلب کیا جائے گا جو ریاست میں بی جےپی کے لئے مسئلہ پیدا کر سکتا ہے۔ آنےوالےدنوں میں بنگال کی طرح کیرالہ کی حکومت اور مرکز میں بھی ٹھن سکتی ہے۔