ای ڈی نے مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے ناگپور اور ممبئی کے مقامات پر مارے چھاپے

ممبئی: (ملت ٹائمز) منی لانڈرنگ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کی صبح مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ اور این سی پی رہنما انل دیشمکھ کی ناگپور اور ممبئی میں رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کی ٹیم کے ساتھ ساتھ پولیس اور مرکزی پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد دیشمکھ کی رہائش گاہ کے باہر نظر آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے معاملے میں مزید سخت کارروائی کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں ۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک اور ٹیم نے ممبئی کے ورلی علاقے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔ ناگپور میں بھی دیش مکھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے ۔
اس سے قبل جمعرات کو ای ڈی نے مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف مبینہ کرپشن کیس میں ڈی سی پی راجو بھجبل سے پوچھ گچھ کی تھی۔