دودھ لینے گئے شخص کی چوری کا الزام لگاکر ماب لنچنگ، ایک گرفتار

ارریہ: (معراج خالد) ضلع کے مسلم اکثریتی بلاک جوکی ہاٹ حلقہ کے چکئی گاؤں میں ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے اسماعیل ولد شعیب نامی 27 سالہ مقتول نوجوان جائے وقوع سے ڈیڑھ کلو میٹر فاصلے پر واقع بلوا گاؤں کے ٹپو ٹولہ رہائشی تھا معاملے کو لے کر مقتول کے اہل خانہ کے ذریعے تادم تحریر ایف آئی آر درج کروانے کی تیاری چل رہی تھی اس ضمن میں مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سنیچر کی دیر شام مقتول نوجوان یا دو تولہ دودھ لینے گیا تھا جہاں ڈومر یادو ولد سہدیو یادو, سستن ولد نتیا نند یادو ,اور چھوٹو یادو ولد بھگت یادو سمیت قریب ڈیڑھ درجن لوگوں نے چوری کا الزام عائد کر لاٹھی ڈنڈے اور چاقو سے بے رحمی سے پٹائی کی جس کے سبب مقتول شدید زخمی ہو گیا اور پٹائی کی وجہ ہی سے اس کی موت ہوگئی وہیں قتل کے بعد مقتول فریق کے لوگوں میں کافی غم و غصے کی لہر پائی جارہی ہے مقتول فریق کے لوگوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اگر نوجوان چوری کرتے پکڑا بھی گیا تھا تو اسے اس بے دردی سے نہیں مارنا چاہیے تھا وہیں اس معاملے میں جوکی پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں بھی لیا ہے پولس نے بتایا کہ حراست میں لے گیا نوجوان سے پولس پوچھ تاچھ کررہی ہے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ہی کارروائی ہوگی غور طلب ہے کہ قریب ایک سال قبل بھی اسی ٹولہ میں ایوب نامی میں شخص کا بھی قتل کیا گیا تھا جس میں بھی مذکورہ لوگ نامزد ہیں۔