نیپالی لڑکیوں کے ساتھ شرمناک حرکت کرتے ہوئے پائے گئے بی جے پی کے رکن اسمبلی

شراب پینے اور جوا کھیلنے کے معاملے میں نیپالی لڑکیوں کے ساتھ گرفتار ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی

گجرات میں بی جے پی رکن اسمبلی کیسری سنگھ سولنکی اور 25 دیگر کو پنچ محل ضلع پولیس نے جوا کھیلنے اور شراب رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سولنکی ریاست کے کھیڑا ضلع کے ماتر اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
گجرات میں بی جے پی رکن اسمبلی کیسری سنگھ سولنکی اور 25 دیگر کو پنچ محل ضلع پولیس نے جوا کھیلنے اور شراب رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سولنکی ریاست کے کھیڑا ضلع کے ماتر اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
لوکل کرائم برانچ انسپکٹر راجدیپ سنگھ جڈیجہ نے بتایا کہ پنچ محل پولیس نے ضلع کے پاوا گڑھ قصبے کے قریب ایک ریزارٹ میں جمعرات کی شب چھاپہ ماری کی اور رکن اسمبلی کو 25 دیگر لوگوں کے ساتھ پکڑ لیا۔
افسر نے کہا، ’ہم نے سولنکی اور 25 دیگر افراد کو جوا کھیلتے ہوئے پایا۔ ہم نے ان کے پاس سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کیں۔ آگے کی جانچ جاری ہے‘۔
پنچ محل ایل سی بی کو اطلاع ملی تھی کہ پنچ محل ضلع کے ہلول کے شیوراج پور واقع جمیرا ریزارٹ میں جوا چل رہا ہے، جس کی بنیاد پر جمعرات کی دیر شام ایل سی بی اور پاوا گڑھ پولیس نے ریزارٹ میں چھاپہ ماری کی۔
موقع پر رکن اسمبلی کو جوا کھیلتے ہوئے پایا گیا۔ وہیں چھ بوتل غیر ملکی شراب بھی برآمد ہوئی۔ موقع پر پولیس نے ایک کار سمیت کل آٹھ گاڑیاں ضبط کیں۔
ماتر اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی کیشری سنگھ سولنکی جمعرات کو دوپہر شیوراج پور کے جمیرا ریزارٹ پہنچے۔ ان کے ساتھ سات خواتین بھی تھیں، جن میں سے چار نیپالی تھیں۔
پولیس نے دیر رات ریزارٹ میں تلاشی مہم جاری رکھی۔ اس دوران ہرشد بھائی لال جی بھائی پٹیل، جیئیش بھائی، رمیش بھائی، پرمود سنگھ، ویریندر سنگھ چھتریہ، جیئیش بھائی لال جی بھائی پٹیل، گریش بھائی کانشی رام پٹیل، راجیندر بھائی لال جی بھائی پٹیل، کیدار بسنت روم، منجو کسم پنت، ہرش بین دیپین بھائی گوریا، نتابین وجوبائی پٹیل، دیپین بھیائی بابو بھائی پٹیل، پرفل بھائی رمابھائی پٹیل، انل بھائی رمیش بھائی، نمیش بھائی دھیرو بھائی پٹیل، نریش گنپت بھائی پٹیل، 16 وکرم منی سنگھ بسنت سمیت کئی لوگ گرفتار کئے گئے۔