پٹنہ: (جامی) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور معروف عالم دین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اتفاق رائے سے امیر شریعت کا انتخاب نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے نہ ہونے کے سبب ہی انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا ۔ انتخابی اجلاس سے باہر نکلنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کہ امیر شریعت کا انتخاب اتفاق رائے سے ہو؛ مگر ایسا نہیں ہوسکا تاہم انہوں نے کہا کہ امیر شریعت کیلئے سب کی رائے لینا شرعاً درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ سب کی بھلائی کرے اور امارت کو استحکام بخشے ۔ واضح رہے کہ امیر شریعت کیلئے امیدواروں میں مولانا خالد سیف اللہ کا نام بھی سرخیوں میں تھا ۔