اشتعال انگیز تقریر پر پابندی لگائی جائے، سپریم کورٹ میں عرضی داخل

 نئی دہلی: سپریم کورٹ میں مفادعامہ کی ایک عرضی داخل کی گئی ہے جس میں مرکز سے مختلف بین الاقوامی قوانین کا مطالعہ کرنے اور ملک میں نفرت انگیز تقاریر اور افواہوں کو روکنے کے لیے موثر اور سخت اقدامات کا اعلان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عرضی میں مرکز سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نفرت انگیز تقاریر اور افواہوں کی لعنت سے نمٹنے کے لیے قانون کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کے اقدامات کرے۔بی جے پی لیڈر اور ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے نے ایڈوکیٹ اشونی دوبے کے ذریعے ذاتی حیثیت میں یہ پٹیشن دائر کی ہے۔ اس پر سماعت دسہرہ کی چھٹیوں کے بعد ہو سکتی ہے اور مرکزی وزارت داخلہ ، وزارت قانون و انصاف اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالتوں سے یہ ہدایت بھی مانگی گئی ہے کہ امن کی خلاف ورزی ، انتخابات سے متعلق جرائم وغیرہ کے لیے ایک ساتھ سزائیں دینے کے بجائے یکے بعد دیگرے سزائیں دی جائیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com