جامعۃالقاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے اساتذہ اور طلبا نے طویل انسانی زنجیر بنائی

سپول(پریس ریلیز)

بہار میں شراب پرپابندی کی حمایت میں حکومت کی انسانی زنجیر میں شامل ہونے کی اپیل پربہار کی مشہور دینی درسگاہ جامعۃالقاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدھوبنی سپول کےاساتذہ اورطلباء نے قومی شاہراہ ۵۷؍ پر طویل انسانی زنجیر بنائی اور ریاست میں شراب بندی کی کھل کر حمایت کی۔بہار حکومت نے جب شراب پر پابندی کی تھی تب بھی جامعۃ القاسم کی طرف سے فیصلے کا استقبال کیاگیا تھا اور جامعہ کے بانی و مہتمم اور معروف عالم دین مفتی محفو الرحمن عثمانی نے حکومت کے فیصلہ کی ستائش کی تھی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور آرجے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کو مبارک باد یتے ہوئے اسے انقلابی ا قدام سے تعبیر کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک گندہ شیطانی کام ہے اور اسلام میں اس کے پینے پلانے کو حرام قرار دیا گیا ہے، چنانچہ ہرانسان کو اس سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پوری ریاست میں شراب پر پابندی عائد کرکے ایک بہترین قدم اٹھایا ہے،ان کےاس فیصلہ سے بہت سی برائیاں جو سماج میں بڑھ رہی تھی اس پر یقینابریک لگا ہے،بالخصوص خوتین اور بچیوں پرمظالم اور تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ شراب ام الخبائث اور برائیوں کی جڑ ہے اس سے گھر کے گھر اجڑ اور تباہ وبرباد ہوگئے ضرورت اس بات کی ہےکہ ملک بھرمیں اس طرح کی پابندی کیلئےمطالبہ کیا جائےتاکہ شراب جیسی لعنت سے پوری انسانیت کو بچایا جاسکے۔
واضح رہےکہ بہار حکومت نے اسے عالمی ریکارڈ بتاتے ہوئے 11 ہزار 2922 کلومیٹر طویل انسانی زنجیر بنانے کی بات کہی ہے۔ہفتہ کی دوپہر سوا بارہ بجے سے ایک بجے کے درمیان صرف 45 منٹ میں یہ ریکارڈ بن گیا۔اس موقع پر اسکولوں اورو مدارس کے ساتھ ریاست بھر تعلیمی اداروں نے اس اپیل کو کامیاب بنانے کیلئےکئی روز پہلے سے ہی تیاری شروع کردی تھی۔

Image may contain: one or more people, people standing, sky and outdoor

SHARE