اردو زبان و ادب اور صحافت کے فروغ میں دارالعلوم دیوبند کا کردار ناقابل فراموش : پاک ہائی کمشنر

 

نئی دہلی، 9 فروری ( ملت ٹائمز ) اردو زبان و ادب کے فروغ میں دارالعلوم دیوبند کے اہم خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ دیوبند کے علمائے نے ارد و میں کتابیں تصنیف کرکےاردو کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے تنظیم علمائے حق کے زیر اہتمام منعقدہ ’دارالعلوم دیوبند کے صحافتی اور ادبی کردار‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ مولانا اشرف علی تھانوی، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا حسین احمد مدنی کے تصانیف کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان علمائے کرام نے اردو میں سیکڑوں کتابیں لکھ کر اردو کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج پوری دنیا میں ان کی کتابیں پڑھی جاتی ہیں۔