دیوبند (ملت ٹائمز)
دارالعلوم دیوبند میں شعبہ مناظرہ کی انجمن سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا توقیر احمد نے کہاکہ مباحثہ اور مناظرہ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بہت سیے چیزوں کا خیال رکھنا ضروی ہوتاہے ،حاضر دماغی سب سے زیادہ ضروری اور اہم ہے ،سامنے و الے کی باتوں پر گرفت کرنامناظرہ اور مباحثہ کااہم اصول ہوتاہے۔مولانا توقیر صاحب نے اپنے خطاب میں کہاکہ مباحثہ میں کے اہم اصول میں دفاع کے بجائے اقدام کرنا بھی اہم ماناجاتاہے اور اکثر مباحثہ میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اقدام کرتے ہوئے تابڑ توڑ سوال کرتے ہیں ۔مولانا یہ بھی کہاکہ مباحثہ اور مناظرہ کے وقت مکمل حاضر دماغ ہونا اور سامنے والی کی ہر بات پر توجہ دینا انتہائی ضرور ی ہوتاہے۔
مولانا توقیر صاحب ڈیبیٹ کے اہم اصول کی جانب بھی رہنمائی کی اور تفصیل کے ساتھ طلبہ کو بتایا کہ ڈبیٹ اور مباحثہ کی تیاری کیسے کرنی چاہئے ،کس طرح کی زبان استعمال کرنی چاہئے ،باڈی لنگویج کس طرح کی ہونی چاہئے اور انداز گفتگو کس طرح کا اختیار کرنا چاہئے ۔
واضح رہے کہ مولانا توقیر احمد قاسمی دارالعلوم دیوبند میں شعبہ انگریز کے استاذ ہیں اور حالات حاضرہ پر خصوصی دسترس رکھتے ہیں ،حال ہی میں ہی آپ نے حکیم الامت مولانا اشر ف علی تھانوی کی معرکۃ الآراء کتاب اغلا ط العوام کاانگریزی ترجمہ کیا ہے جس کا اجراء نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری کے ہاتھوں عمل میں آیاتھا۔