نئی دہلی : 12 فروری ( ملت ٹائمز )
پچھلی شب فتحپوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نقشبندی کے صاحبزادہ مولانا انس احمد کا نئی دہلی میں ولیمہ مسنون کی خوبصورت تقریب منعقد ہوئی۔اس پر مسرت موقع پر دلہادلہن وشاہی امام کو مبارکباد دینے کیلئے معروف سیاسی ،سماجی وادبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شر کت کرکے نیک خواہشات پیش کیںاور تحائف پیش کئے۔اس خوشی کے موقع پرشاہی امام مفتی مکرم نے تمام آئے مہمانوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے شر کت کیلئے شکریہ ادا کیا۔ ولیمہ کی اس شاندار تقریب میں لذیذوذائقہ دار کھانوں سے مہمان خوب لطف اندوز ہوئے ومحظوظ ہوئے۔اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی ، نا ئب صدر جمہوریہ ڈاکٹر حامد انصاری، آل انڈیا کا نگریس کی سرپرست سونیا گاندھی ،سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، وزیر برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) سید مختار عباس نقوی، مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرشوردھن سمیت دیگر معروف سیاستداںنے خطوط کے ذریعے دلہا دلہن کو ازدواجی زندگی کی شروعات کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاجبکہ شرکت کرتے ہوئے دولہا دلہن کو مبارکباد،نئی زندگی کے آغاز پردعائوں سے نوازنے والوں میں مولانا سیداحمد بخاری (شاہی امام ،جامع مسجددہلی)، مولانا انس فاروقی (خانقاہ ابو الخیر )،معروف عالم دین مولانا فضل اللہ چشتی ، وجے گوئل (مرکزی وزیر)، سید شاہنواز حسین (سابق مرکزی وزیر )، جگدیش ٹائٹلر(سابق مرکزی وزیر)، بی. ایس. بسی(سابق پولس کمشنر)، مولانا عمیر الیاسی (سربراہ،کل ہند امام ائمہ مساجد)، پرویز ہاشمی(ایم .پی) ،محمد ادیب(سابق ایم. پی)، عمران حسین (وزیر ،دہلی سرکار)، حاجی اشراق خان(چیئر مین،حج کمیٹی دہلی) ، امانت اللہ خان (سابق چیئر مین ،دہلی وقف بورڈ) ، اجے ماکن (چیف،کانگریس کمیٹی دہلی)، سراج الدین قریشی(صدر،انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر ) ، ڈاکٹر سید فاروق (کنوینر،ہمالیہ ڈرگس )، چودھری متین احمد (سابق ممبر اسمبلی)ہارون یوسف(سابق وزیر )،پرہلاد سنگھ ساہنی (سابق ایم ایل اے) ،سٹی زون کے چیئر مین آل محمد اقبال، محمد صادق حسین (کونسلر)، محمود ضیاء (سابق کونسلر)، بینی وال (ایڈیشنل کمشنر پولس)،اختر رضوی(ڈی سی پی)،ساگر سنگھ(ایڈیشنل ، ڈی سی پی)کے علاوہ جا معہ ملیہ اسلامیہ ،دہلی یو نیورسٹی وجے این یو سمیت مختلف شعبہہ ہائے زندگی سے وابستہ معزز افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔